حیدرآباد۔16اگسٹ(اعتماد نیوز) قومی الیشکن کمیشن نے آج 9ریاستوں کے
33اسمبلی حلقوں اور تین پارلیما نی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے
لئے اعلامیہ جاری کی ہے۔ جسکے تحت تلنگانہ کے صلع میدک پارلیمانی حلقہ جہاں
سے وزیر اعلی کے
چندرا شیکھرراؤ نے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد
استعفی دیا ‘آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے اسمبلی حلقہ نندی گاما‘ حلقوں
میں 20کو اعلامیہ ‘ 28کو پرچہ نامزدگی کی جانچ ‘ 13ستمبر کو انتخاب اور
16ستمبر کو انتخابی نتائج کا اعلان عمل میں آئیگا۔